لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) February 19, 2021
میں نے IG پولیس سے واقعہ کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے. ملزمان کے خلاف فوری اور بلا امتیاز کارروائی ہو گی!!
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔