لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی امیدوار کے سیکیورٹی گارڈز فائرنگ کرکے بھاگے، ہمارے کارکن شہید ہوئے ہیں۔
ڈسکہ میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ غنڈے ریاستی وسائل استعمال کر کے دہشت گردی کر رہے ہیں۔ عوام کے آٹے پر ڈاکا ڈالنے والوں کو عوام کی جان لے کر کیا حاصل کیا؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشن کو درخواست کی تھی کہ پولنگ کا وقت بڑھایا جائے، انہوں نے کہا ہے کہ جو ووٹر حدود کے اندر ہو یا باہر وہ ووٹ کاسٹ کرکے جائے گا، آخری ووٹر کے ووٹ ڈالنے تک پولنگ ہوگی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کیخلاف واقعے کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔