انتخابی ماحول خراب کرنے کی کوشش ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے، راجہ بشارت

Published On 19 February,2021 06:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ضمنی انتخابات میں مبینہ شرپسندی پر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ میں انتخابی ماحول خراب کرنے کی کوشش ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔

راجہ بشارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے غیر متعلقہ افراد کی مداخلت اور شر انگیزی سے ماحول خراب ہوا۔ پولیس ملزمان کی فوری گرفتاری اور امن و امان کا قیام یقینی بنائے۔

صوبائی وزیر قانون نے ہدایات جاری کیں کہ پولنگ سٹیشنز پر گنتی کے دوران سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔ گوجرانوالہ انتظامیہ حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع سے آئے غیر متعلقہ افراد کی نقل وحرکت پر خصوصی نظر رکھی جائے۔ کسی کو انتخابات کی شفافیت سبوتاژ کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
 

Advertisement