اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ الیکشن میں جو ہوا، اس کا نتیجہ جلد سامنے آ جائے گا۔ الیکشن کمیشن جائیں گے، ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے۔
پرویز خٹک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے حلقہ نوشہرہ پی کے 63 میں دھاندلی سے الیکشن جیتا گیا۔ ہمیں دھاندلی کے ثبوت مل گئے ہیں۔
وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے 6 ہزار جعلی ووٹ ڈالے، ان ووٹوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ تمام لسٹیں چیک کیں، ووٹوں کی چوری کی گئی، 2 روز میں لسٹیں چیک کیں تو ان کی چوری پکڑی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام ثبوتوں کو عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔ تمام ریکارڈ اور ثبوتوں کے ساتھ کل الیکشن کمیشن جائیں گے۔ مجھ سے کوئی نہیں جیت سکتا۔