27 فروری پاکستان کی دفاعی تاریخ کا قابل فخر دن ہے: فردوس عاشق اعوان

Published On 27 February,2021 12:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 27 فروری پاکستان کی دفاعی تاریخ کا قابل فخر دن ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بہادری و دلیری سے دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی جنگی طیارے تباہ کر کے بزدل دشمن کا غرور خاک میں ملایا، پوری قوم پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔