سندھ اسمبلی کا اجلاس شورشرابے کی نذر، حلیم عادل شیخ کو اسمبلی پہنچایا گیا

Published On 25 February,2021 02:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس شورشرابے کی نذر ہوگیا۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو اسمبلی پہنچایا گیا۔

اجلاس شروع ہوتے ہی سپیکر آغا سراج درانی نے ملیر اور سانگھڑ سے نو منتخب پی پی اراکین یوسف بلوچ اور جام شبیر علی سے حلف لیا۔ وزیراعلی سندھ نے خطاب میں اراکین کو مبارکباد پیش کی۔

گرفتار اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو سخت سیکیورٹی میں جناح ہسپتال سے اسمبلی پہنچایا گیا، جہاں پی ٹی آئی اراکین نے ان کا استقبال کیا۔ تاہم قائد حزب اختلاف کی آمد سے قبل ہی وزیراعلی سندھ نے خطاب کر لیا تھا۔

آج اجلاس بھی مقررہ وقت پر شروع ہوا، حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، نظم بھی پڑھی، جس کے دوران حکومتی ارکان اور وزرا بھی بول پڑے۔ شور شرابے کے باعث سپیکر نے اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر سعیدغنی نے کہا حلیم عادل شیخ شہرت کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان بولے آج وزیر اعلیٰ سندھ اسمبلی سے بھاگ گئے۔ اجلاس میں شرجیل میمن کی محکمہ آبپاشی کی زمینوں پر آپریشن کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
 

Advertisement