اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک کی سیاسی صورتحال پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے بولیاں لگ رہی ہیں، کاش یہ مکروہ کاروبار ختم ہوسکے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں، اسمبلی فلور پر دھینگا مشتی ہو رہی ہے، عوام جمہوریت کا سیاہ ترین روپ دیکھ رہے ہیں۔
کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں. اسمبلی فلور پر دھینگا مشتی ہو رہی ہے. عوام جمہوریت کا سیاہ ترین روپ دیکھ رہے ہیں اور یہ سب جمہوریت کے نام پر ہو رہا ہے. ملنا اس کے بعد بھی ان کو کچھ نہیں لیکن کاش اس مکروہ کاروبار کو کم سے کم آئندہ کے لئےختم کیا جا سکے
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 2, 2021
اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا یہ سب کچھ جمہوریت کے نام پر ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود اپوزیشن کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ کاش اس مکروہ کاروبار کو کم سے کم آئندہ کے لئے ختم کیا جا سکے۔