اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ الیکشن سے قبل سابق وزیراعظم اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوارسیّد یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
تفیصلات کے مطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق تازہ ویڈیو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ہے۔ اس ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے شخص ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔
ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے شخص کو بیلٹ پیپر پر دو جگہ نشان لگانے کا طریقہ بتا رہے ہیں، علی حیدر گیلانی کے ساتھ ویڈیو میں دوسرا شخص رکن قومی اسمبلی ہے۔
Video Proof of Ali Haider Gillani showing MNA s how to waste their vote to favour Yousaf Raza Gillani in senate election. For Pakistani resistance these are the so called guardians of democracy in Pakistan.pic.twitter.com/lQntz99Auk
— Musa (@MusaNV18) March 2, 2021
دوسری طرف سابق وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ آج ایک ویڈیومنظرعام پرآئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے نے مجھے بلایا تھا۔ میرے دوست الیکشن کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ ہم کوئی پہلاالیکشن نہیں لڑرہے۔ پی ڈی ایم ملکرانتخابی مہم چلارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امیدہےکل یوسف رضاگیلانی کامیاب ہوں گے۔ الیکشن کے سلسلےمیں متعدد لوگوں سے ملتا رہا ہوں۔ تمام ممبران ہمارے لیے قابل احترام اور ووٹ مانگنا حق ہے۔ ہم نے حکومتی ارکان سے بھی ووٹ مانگا ہے۔ عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کو 50 ،50 کروڑ روپے فنڈز دیے کیا یہ ووٹ خریدنا نہیں؟ الیکشن کمیشن کو اس پر نوٹس لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ساری زندگی ضمیرکا ووٹ مانگا ہے ،ہم نے کبھی ووٹوں کی خرید و فروخت میں حصہ نہیں ڈالا،تمام ممبران اسمبلی سے ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے۔ ہم سے تحریک انصاف کے کچھ ارکان اسمبلی نے رابطہ کیا تھا ، جن کا کہنا تھا کہ وہ حفیظ شیخ کے بجائے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔