اسلام آباد: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی اور سندھ اسمبلی کے رکن عبدالرشید نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر کسی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا۔
ایوان بالا کے انتخابات کے سلسلے میں جماعت اسلامی نے سندھ اور مرکز میں سینیٹ انتخاب سے غیر حاضر رہنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹر اعجاز چودھری کی جماعت اسلامی کے رہنما امیر العظیم کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے بعد جماعت اسلامی نے سندھ اور مرکز میں سینیٹ انتخاب سے غیر حاضر رہنے کا اعلان کر دیا تھا۔
پنجاب سے نومنتخب سینیٹر اعجاز چودھری نے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی اپیل کی تھی تاہم جماعت اسلامی نے تعاون اور حمایت سے انکار کر دیا۔
امیر العظیم کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اسلام آباد اور سندھ میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنے گی، اپوزیشن سے ہماری ایڈجسٹمنٹ صرف خیبر پختونخوا تک محدود رہے گی۔