فضل الرحمان کو سپورٹ نہ کرنے پر کائرہ اور اویس نورانی میں تلخ جملوں کا تبادلہ

فضل الرحمان کو سپورٹ نہ کرنے پر کائرہ اور اویس نورانی میں تلخ جملوں کا تبادلہ

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس کے دوران 2018 میں صدارتی انتخاب کا معاملہ بھی سامنے آگیا۔ اجلاس کے دوران سربراہ جمعیت علمائے پاکستان (جے یو پی) شاہ اویس نورانی اور رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ میں مکالمہ ہوا جس میں اویس نورانی کا کہنا تھا کہ صدر کے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کوسپورٹ کیوں نہیں کیا تھا ؟

قمر زمان نے موقف اپنایا کہ 3 سال پہلے صدر کے انتخاب کا معاملہ پی ڈی ایم بننے سے پہلے کا ہے، ہم مختلف الخیال سیاسی جماعتیں ہیں اور اتحادی ہیں تاہم ایک دوسرے میں ضم نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اویس نورانی کو مولانا فضل الرحمان نےخاموش کرادیا اور شاہد خاقان نے بات کا رخ موڑ دیا۔