اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملاقات کی، عمران خان نے صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کو منتخب ہونے مبارکباد دی۔
وزیراعظم سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملاقات قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اعتماد کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بلوچستان اور قبائلی علاقوں کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا، یہ وفاق کی مزید مضبوطی کا باعث ثابت ہوگا، چیئرمین سینیٹ ایوان بالا کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔