لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کا کون سا شہر آبادی کے لحاظ سے آئندہ پچیس برسوں کے دوران کس درجہ میں ہوگا؟ اس سلسلے میں حکومت نے درجہ بندی کر لی ہے۔
پنجاب کے اربن یونٹ محکمہ کی جانب سے 2047ء تک کی مجوزہ منصوبہ بندی تیار کر لی گئی ہے۔ ایک کروڑ یا اس سے زائد آبادی والے شہر کو میگا سٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔
پنجاب میں صرف لاہور میگا سٹی کے درجہ پر پورا اترتا ہے۔ آبادی کے لحاظ سے پنجاب میں 12 شہروں کو لارج سٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔ بڑے شہروں میں بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی اور ٹیکسلا شامل ہیں۔
ڈھائی لاکھ سے دس لاکھ آبادی والی شہروں کو انٹرمیڈیٹ سٹیز کا درجہ دیا گیا ۔ ایک لاکھ سے ڈھائی لاکھ تک آبادی والے شہروں کو چھوٹے شہر کا درجہ دیا گیا ۔ درجہ بندی کے مطابق شہروں کو وسائل تقسیم ہوں گے ۔