کراچی: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 368 کےدائیں انجن سےپرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہازبحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر واپس اتار لیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرندہ جہاز کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے ٹکرایا، پرواز میں 162 مسافر سوار تھے۔ مسافروں کو لاوئنج میں منتقل کر دیا گیا، جہاز کے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مسافروں کو متبادل جہاز یا پرواز کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ائیرپورٹ کے اطراف آبادی، آلودگی اور پرندوں کی روک تھام کا موثر نظام نہ ہونا ایسے واقعات کا سبب بنتے ہیں، فضائی حفاظت اداروں اور معاشرے دونوں کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔