اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والی پروازوں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ دوران پرواز پی آئی اے کا عملہ مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازم تقسیم کرے گا۔
شعبہ فلائٹ سروسس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری میں کہا گیا ہے کہ فضائی میزبان اس پر مکمل عمل درآمد کریں۔ سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کو پر کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ سعودی ایوی ایشن گا کا نے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔
پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائنز کو فارم سعودی عرب پہنچنے والے تمام مسافروں کو دوران پرواز تقسیم کرنا ہوگا۔ مسافروں کو فارم پر کوائف درج کر کے ائیرپورٹ ہیلتھ کنٹرول سینٹر پر جمع کروانا لازم ہوگا۔ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فارم سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیا گیا۔ سعودی ایوی ایشن کے مطابق مسافرمیڈیکل چیک اپ یا ٹیسٹ کیلئے رابطے پر میسر ہونے کی یقین دہانی کرائے گا۔