پیپلزپارٹی کا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

Published On 22 March,2021 09:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے درخواست عدالت میں دائر کی جس میں چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کالعدم قرار دے کر صادق سنجرانی کو ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے حق میں ڈالے گئے 7 ووٹ غیر قانونی طریقے سے مسترد کیے گئے، ان ووٹوں کو منظور کیا جائے۔

 یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن 7 ووٹ مسترد ہونے پر ہار گئے تھے۔ یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کئے تھے۔ سینیٹ میں حکمران اتحاد کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کامیاب ٹھہرے تھے۔

Advertisement