اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس،3 ملوث وکیلوں کی ضمانت مسترد،کمرہ عدالت سےگرفتار

Published On 22 March,2021 04:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں ملوث وکیلوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کر دیں، پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں ملوث وکیل بلال مغل، راؤ صابر حسین اور چودھری منصور حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے دلائل سننے کے بعد تینوں وکیلوں کی درخواستیں خارج کردیں، تاہم وکیل سید عبید اللہ شاہ اور خالد محمود خان ایڈووکیٹس نے اپنی درخواستیں واپس لے لیں۔

درخواستوں کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ درخواستیں مسترد ہونے کے بعد پولیس نے تینوں وکیلوں کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
 

Advertisement