اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی میں جرائم پیشہ قبضہ گروپوں کی پشت پناہی کرنے والے آج نیب کی طلبی پر جواب دینے کی بجائے لشکر کشی کی دھمکیاں دے رہے ہیں نوازشریف نے بھی قانون سےراہ فرار اختیار کررکھی ہے۔ جب بھی ان پر سخت وقت آیا ملک سے بھاگ گئے۔ جو قانون کو گھر کی لونڈی سمجھنے والے سیاست کو ڈھال کے طورپر استعمال کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےسینیٹر شبلی فراز نے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلسٹی اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے اشتراک سے ایف نائن پارک میں یوم پاکستان کی مناست سے تصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سنیٹر شبلی فراز نے کہا کہ براڈشیٹ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی ہے اس رپورٹ کا جائزہ مکمل کرنے کے بعد تفصیلات قوم کے سامنے رکھیں گے، رپورٹ کے مطابق ہی قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ جو سوچ قانون کو گھر کی لونڈی سمجھتی ہے وہ سیاست نہیں بلکہ ذاتی مفادات کو تحفظ دیتی ہے، سب کو معلوم ہے کہ بلاول بھٹو نے شریف خاندان کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کیلئے بے شمار قربانیاں دی گئیں۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اپنے ساتھیوں سے ملکر اپنی منزل حاصل کی۔ اس کا مقصد ایک ایسا ملک حاصل کرنا تھا جس میں قانون آئین کی بالادستی ہو۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس ملک کیلئے افواج پاکستان سکیورٹی فورسز اور عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اس جدوجہد میں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے۔ ایسے ایام منانے کا مقصد اپنی تاریخ کے سفرکے بنیادی مقاصد کو دیکھنا ہے۔ آج کے دن ہم نے اس بات کا بھی جائزہ لینا ہے اور اس عہد کو دوہرانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا معاشرہ نہ ہو جس میں اشرافیہ غلط طریقے سے بنائی ہوئی دولت کے دفاع کیلئے قانون کے سامنے پیش ہو تو جتھے لیکر اداروں پر لشکرکشی کریں اور اداروں کو مذاق اڑھائیں۔ یہ وہ طبقہ جس نے پاکستان بننے کے بنیادی اغراض ومقاصد کی بھی دھجیاں اڑائی ہیں یہ پاکستان کسی خاندان کیلئے نہیں بلکہ عوام کا ہے۔ ہمارے ملک میں ایک ایسی روش شروع کردی گئی ہے جس نے معاشرے کے اخلاقی معیار کو تباہ وبرباد کردیا آج کرپشن کوکرپشن نہیں سمجھا جاتا اور اشرافیہ قانون کا مذاق اڑا رہا ہے ۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان نیا پاکستان کا مقصد لیکر نکلے ہیں ۔ ہر ایک کو مساوی مواقع انصاف کا بول بالا ہو اقتصادی مواقع سب کیلئے ہوں اسی کیلئے عمران خان دن رات کام کررہے ہیں۔ یہ سفر اسی منزل کی جانب گامزن ہے جو 23 مارچ کو طے کیا گیا تھا سمت درست ہوچکی ہے ماضی میں اداروں کو مفلوج کیا گیا اور قانون صرف عام لوگوں کیلئے تھا ہم نے اس کلچر کو تبدیل کردیا ہے ۔ انہوں نے ماضی میں جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرکے انہیں بااثر بنا دیا گیا اس کلچر کا بھی خاتمہ کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جس میں قانون سب کیلئے مساوی ہو۔ آج ہم اس چیلنج کا سامنا کررہے ہیں کہ جب کسی ایک شخص کو عدالت یا قانون طلب کرے تو وہ مسلح جتھوں کے ساتھ لشکر کشی کی دھمکیاں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کی پہلی لہر کو جس کامیابی سے شکست دی اس طرح تیسری لہر پر بھی قابو پالیں گے اس کیلئے عوام کی حمایت کا تائید بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سنیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بعض عناصراپنی دولت اور جائیدادیں بچانے کیلئے برسرپیکار ہیں ایک عام مجرم کو قانون بلائے تو بجائے پیش ہونے کے بعدمعاشوں کا جتھہ لیکر جائیں تو یہ ملک بناناری پبلک ہوگا۔