سرکاری زمین پر قبضے کا الزام، مائزہ حمید کا شوہر اور تہمینہ دولتانہ کا بھائی طلب

Published On 28 March,2021 04:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید کے شوہر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی کو کل طلب کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق ڈی سی وہاڑی نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور تہمیہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے دو الگ الگ ریفرنس بھیجے ہیں۔

ریفرنس کے مطابق عمر ارشد گجر وہاڑی میں محکمہ انہار کی 63 ایکڑ اراضی پر پندرہ سال سے غیر قانونی طور پر قابض ہیں۔

دوسری جانب حکام کے مطابق میاں زاہد دولتانہ نے 48 ایکڑ زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ دونوں نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
 

Advertisement