خیبر پختونخوا حکومت کا ملازمین کی تنخواہیں 25 فیصد بڑھانے پر غور

Published On 29 March,2021 05:02 pm

پشاور: (روزنامہ دنیا) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سمری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی ہے۔

دوسری جانب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے صوبائی بجٹ پر سالانہ 20 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے صوبے کے خزانے پر منفی اثر اور ترقیاتی بجٹ متاثر ہو سکتا ہے۔ کابینہ تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرتے وقت خزانے پر مالی بوجھ کے اثرات کو مدنظر رکھے اور منظوری دے۔

حکومت نے صوبے میں عوام اور سرکاری ملازمین کو صحت پروگرام سمیت مختلف سہولیات فراہم کی ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 19 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد الاﺅ نس دینے کا اعلان کیا تھا۔

 

Advertisement