لاہور ہائیکورٹ نے نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

Published On 30 March,2021 01:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نصرت شہباز کی درخواست پر سماعت کی جس میں اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ نے خود کو اشتہاری قرار دینے کے اقدام کو چیلنج کیا. عدالت نے نصرت شہباز کی درخواست منظور کرلی اور انہیں احتساب عدالت میں اپنا نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا. عدالت نے حکم دیا کہ نصرت شہباز صحت یاب ہوکر عدالتی کارروائی میں شامل ہوں۔

عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ نصرت شہباز کا مقرر کردہ نمائندہ انہیں ہر سماعت کی کارروائی سے آگاہ کرنے کا بھی پابند ہو گا. نصرت شہباز نے احتساب عدالت کے اشتہاری قرار دینے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور نشاندہی کی کہ وہ بیرون ملک بیمار ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہی اس لیے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ 

Advertisement