اسلام آباد: (دنیا نیوز) فنانس آرڈیننس پر اپوزیشن کے اعتراضات پر سپیکر نے 8 رکنی کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس کل 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
فنانس آرڈیننس منظوری کے حوالےسے حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کوشش، کمیٹی میں بابر اعوان، حماد اظہر، احسن اقبال، ایاز صادق،پرویز اشرف، نوید قمر اور دیگر شامل ہیں۔ کمیٹی اجلاس میں دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد آرڈیننس لانے یا نہ لانے کا فیصلہ ہوگا۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے حوالے سے یہ بڑا بریک تھرو ہے، کمیٹی کا مقصد شور شرابے، گالی گلوچ سے ہٹ کر قانون سازی کی جائے۔