اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس میں پاکستان کو مدعو نہ کیے جانے پر مختلف حلقوں کی جانب سے شور اور بلا جواز تنقید پر حیران ہوں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا محور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے، ہماری پالیسی ہماری آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا اور سرسبز پاکستان دینے کے عزم کے عین مطابق ہے، اس لئے سرسبز پاکستان، 10 بلین ٹری سونامی، دریائوں کی صفائی جیسے ماحول دوست اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
I am puzzled at the cacophony over Pak not being invited to a climate change conf! My govt s environment policies are driven solely by our commitment to our future generations of a clean & green Pakistan to mitigate the impact of climate change.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2021
Hence our initiatives of Green Pak, 10 bn-tree tsunami, nature based solutions, cleaning up our rivers etc. We have gained vast experience in 7 yrs, beg with KP, & our policies are being recognised & lauded. We are ready to help any state wanting to learn from our experience.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2021
I have already laid out priorities for the UN Climate Change Conference 2021 - COP26 - if the international community is serious about countering impact of climate change.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2021
عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختوخوا سے ماحولیاتی تحفظ کے لئے کام آغاز کیا اور ہماری پالیسیوں کو عالمی سطح پر تسلیم اور سراہا گیا، کوئی ریاست ہمارے تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہتی ہے تو ہم اس کی مدد کے لئے تیار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے 7 برسوں میں ماحولیاتی تحفظ کا وسیع تجربہ حاصل کیا ہے، اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس 2021 اور سی او پی 26 کے لیے ترجیحات بتا دی ہیں، اگر عالمی برادری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں سنجیدہ ہے تو فائدہ اٹھائے۔