زیادہ ٹیکس اکٹھے کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آر کی تعریف

Published On 31 March,2021 07:00 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے زیادہ ٹیکس کولیکشن کرنے پر ادارے کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ نے مارچ 2021میں41 فیصد کی تاریخی گروتھ حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ مارچ2021 میں 460 ارب روپے اکٹھے کیے گئے، جولائی 2020 سے مارچ 2021 تک ہماری کولیکشن 3380 ارب تک پہنچ گئی ہے، یہ کولیکشن گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے، یہ حکومت کی پالیسیوں کے ذریعہ وسیع البنیاد معیشت بحالی کی عکاسی کرتا ہے۔
 

Advertisement