لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کورونا نیگٹو ہو گیا ہے، وہ اب تازہ دم ہو کر سیاسی مخالفین کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا عبرتناک انجام ان کی منافقت کے باعث یوا، اپوزیشن اتحاد قصہ پارینہ ہو گیا ہے۔ یہ درحقیقت ایک دوسرے کو دھوکا دہی پروگرام تھا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ نقصان جعلی راجکماری کو ہوا۔ عدم اعتماد اسمبلی کے فلور پر ہوتی ہے، ٹی وی کی سکرین پر نہیں۔ مانگے تانگے کے ممبران کے ساتھ پیپلز پارٹی کس طرح عدم اعتماد لائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے پیچھے لگ کر مولانا فضل الرحمان نے جو اپنا انجام کیا ہے، آئندہ وہ سیاست کرنے سے پہلے سوچیں گے۔