وزیراعظم عمران خان کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد

Published On 28 March,2021 01:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوئے کہا کہ  ہماری ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار بہت مبارک ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ بہار کی آمد پر رنگوں کا تہوار خوشی اور امن کا پیغام دیتا ہے۔

واضح رہے کہ ہندو برادری آج موسم بہار کی آمد کے حوالے سے ہولی کا تہوار منا رہی ہے جس کے دوران رنگ برنگے پکوان تیار کرنے کے علاوہ ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر خوشیاں منائی جاتی ہیں۔
 

Advertisement