حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم

Published On 31 March,2021 08:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری کے حوالے سے پیشرفت کے بارے میں ایک بریفنگ میں مجوزہ مشین میں جدید سکیورٹی خدوخال متعارف کرانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کے تجربات کے پیش نظر انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال جمہوریت اور ملک کے مفاد میں ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ووٹنگ کا عمل شفاف اور منصفانہ بنانے میں مدد دے گی اور نتائج بھی محفوظ رہیں گی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، کامسیٹس اور این آئی ای نے مشترکہ طور پر مشین تیار کی ہے جس کا تجربہ کرنے پر حوصلہ افزاء نتائج موصول ہوئے ہیں۔
 

Advertisement