کراچی کے گزری انڈرپاس میں لائن پھٹنے سے جمع ہونے والا پانی نکال لیاگیا

Published On 04 April,2021 12:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے گزری انڈرپاس میں لائن پھٹنے سے جمع ہونے والا پانی نکال لیا گیا، انڈر پاس سے گزرنے والے اوورسائز ٹرالر نے واٹر بورڈ کی لائن کو نقصان پہنچایا تھا۔

کراچی کے علاقے گزری کے قریب پانی کی لائن پھٹنے کی وجہ سے انڈر پاس زیرآب آگئی۔ بوٹ بیسن سے پنجاب چورنگی جانے والا ٹریک مکمل بند کیا گیا۔

ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان کے مطابق انڈر پاس میں جمع پانی نکال کر انڈر پاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ انڈر پاس میں ٹریفک رواں رکھنے کیلئے متاثرہ لائن کی جگہ نئی لائن کی تیاری کا کام دوسرے مقام پر کیا جارہا ہے۔ نئی لائن تیار ہوتے ہی اسے متاثرہ لائن سے تبدیل کردیا جائے گا۔ 

Advertisement