کراچی میں تجاوزات آپریشن کے دوران عمارت کا حصہ گر گیا، 4 مزدور ملبے تلے دب گئے

Published On 02 April,2021 02:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عمارت کا حصہ گر گیا جس کے باعث 4 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 8 نمبر قطر ہسپتال سے منسلک نالے کے قریب انکروچمنٹ آپریشن کے دوران 3 منزلہ عمارت کا بڑا حصہ گر گیا۔ ملبے تلے 4 مزدور بھی دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ امدادی کارروائیوں کے بعد مزدوروں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کے ایم سی حکام کے مطابق عمارت کو افرادی قوت کی مدد سے مسمار کیا جا رہا تھا کہ وہ گر گئی۔