پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 6 اپریل کو کراچی میں طلب

Published On 04 April,2021 03:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 6 اپریل صبح ساڑھے 11 بجے کراچی ہیڈ آفس میں طلب کر لیا گیا۔

پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب، اجلاس 6 اپریل صبح ساڑھے 11 بجے کراچی ہیڈ آفس میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق نئے جہازوں کی خریداری کا معاملہ اجلاس میں زیر غور ہوگا۔ پی آئی اے ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم وی ایس ایس سے متعلق بورڈ کو آگاہی دی جائے گی۔

پی آئی اے میں ہونے والے اصلاحات اور مالی معاملات بھی بورڈ آف ڈائریکٹر اجلاس کا حصہ ہوں گے۔
 

Advertisement