راولپنڈی: (دنیا نیوز) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے ایک دہشت گرد زاہد الدین کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دیواگر میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد زاہد الدین ہلاک ہو گیا۔ دہشت گرد کا تعلق اسی علاقہ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد زاہد ٹی ٹی پی کا متحرک کارندہ تھا۔ دہشت گرد زاہد ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور بارودی سرنگیں نصب کرنے میں ملوث تھا۔