اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے مل کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کریں گے، حکومت کو مشکل ہوئی تو اس کی آواز بھی بنیں گے۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو الیکشن لڑا ،وہ مدر آف آل الیکشن تھا۔
پیپلز پارٹی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کے مسائل سے آگاہ ہے، اگرحکومت کو کسی جگہ مشکل پیش آئی تو اسکی آواز بنیں گے، نئے سینیٹرز کو پرانے سینیٹرز کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،سب کو مل کر عوامی خدمت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ بہت اہم ایوان ہے۔ سینیٹر بننا اتنا آسان نہیں، اب احساس ہوا یہ انتہائی مشکل الیکشن ہیں۔سینیٹ الیکشن لڑنے پر اس کی اہمیت کا اندازہ ہوا، یہ انتخاب مدر آف آل الیکشن تھا۔