کراچی: (دنیا نیوز) رمضان المبارک سے متعلق پی آئی اے انتظامیہ نے کیبن کریو ممبران کیلئے سیفٹی الرٹ جاری کردیا۔
پی آئی اے کے جاری کردہ ہدایت نامے میں روزہ رکھنے والے کریو کیلئے انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دینا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ روزہ رکھنے والے کریو ممبران کو فلائٹ کے ساتھ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روزہ رکھ کر فلائٹ میں فرائض کی انجام دہی صحت پر مضر اثرات مرتب کرسکتی ہے جو مسافروں کیلئے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسلم ممالک کی زیادہ تر ایئر لائنزکے کیبن کریو کو روزے کے ددروان پرواز کی اجازت نہیں ہے، انتظامیہ نے کپتان کی مستعدی کو برقرار رکھنے کیلئے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کی ہے، سحری اور افطار کے وقت پروازیں آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔