شناختی کارڈ برائےفروخت، نادرا عملے نے 74 افغانوں کو پاکستانی شہری بنا دیا

Published On 09 April,2021 05:09 pm

میرپور خاص: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے عملے نے شناختی کارڈ فروخت کرکے 74 افغانوں کو پاکستانی شہریت دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکام نے اس مکروہ دھندے میں ملوث نادرا ریجنل آفس میرپور خاص کے 7 افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق جعلی شناختی کارڈ کی کارروائی نادرا موبائل کے ذریعے کی جاتی تھا۔

عملے نے جعلی ڈومیسائل، جعلی نکاح نامے سمیت دیگر جعلی کاغذات کی تصدیق کی۔ عملے نے جعلی دستاویز کی بنیاد پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹس و دیگر دستاویز بھی بنائیں۔

حکام کے مطابق ملزموں کیخلاف درج مقدمے میں نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادر خان، بدر رضا، اسد سعید شفیق، انیس احمد، جلال عبدالکریم اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔
 

Advertisement