لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر صوبے میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو بھی کی گئی۔ ملاقات کے دوران راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے وقار النسا پوسٹ گریجویٹ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے پر اتفاق اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ پر تیز ترین پیشرفت کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی کے شہریوں کے لئے نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ گیم چینجر ثابت ہو گا۔ نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ سے ٹریفک کے اژدھام میں کمی آئے گی،راولپنڈی کے شہریوں کو نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ کا تحفہ ضرور دیں گے ،
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا نے کے لئے کوشاں ہیں،وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیرشیخ رشید احمد کو کورونا سے بچاﺅ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاﺅ کےلئے حکومت پنجاب قابل قدر کاوشیں کر رہی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بزدار حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔