اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ حقیقت میں ڈھل رہا ہے، وزیر اعظم لاہور اور اسلام آباد کے بعد آج سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کریں گے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم تعمیراتی پیکج کے تحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں، سیمنٹ کی فروخت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی مخالفین جن کو لگتا تھا یہ کیسے ہو سکتا ہے، عمران خان 50 لاکھ گھر کیسے بنا سکتے ہیں، اب شرمندہ ہیں، ترقی کا سفر جاری رہے گا۔