اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کالعم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی متشددانہ کارروائیوں کا تحمل سے مقابلہ کرنے پر پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن وامان کے حوالے سے بہت زبردست کام کیا۔ کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی متشددانہ کاروائیوں کا تحمل سے مقابلہ کیا۔ پولیس اور رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے بہت ہمت اور بہادری دکھائی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال راولپنڈی میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور رینجرز کے جوانوں کی عیادت کے موقع پر کیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے رینجرز کےجوانوں اور پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اور پیشہ وارانہ امور پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کے حوالے سے بہت زبردست کام کیا۔ امن بحال رکھنے پر پولیس اور رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے بہت ہمت اور بہادری دکھائی۔
ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی متشددانہ کاروائیوں کا تحمل سے مقابلہ کیا گیا۔ کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔