پی آئی اے نے اپنے عملے کی ویکسینیشن کا کام تیز کر دیا

Published On 22 April,2021 09:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے نے خطے میں پہلے کوویڈ ویکسینیٹڈ عملے والی ائیر لائن بننے کیلئے اپنے عملے کی ویکسینیشن کا کام تیز کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پائلٹس اور فرنٹ لائن ورکرز کی مرحلہ وار ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔ اوائل مئی تک پائلٹس سمیت تمام فضائی میزبانوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں پی آئی اے کے تمام فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائیگی۔ اس وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں فضائی میزبانوں اور ہوا بازوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 250 سے زائد پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔ پی آئی اے محفوظ عملے کے ساتھ پرواز کرنے والی پہلی پاکستانی ایئر لائن بن گئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام مسافر اس آفت سے محفوظ رہیں۔ حکومتی مروجہ تمام حفاظتی اقدامات پر مکمل طور پر عمل کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement