اکنامک کوریڈور مغربی روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

اکنامک کوریڈور مغربی روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ہکلہ۔ ڈی آئی خان موٹر وے مکمل ہونے کے قریب ہے اور امکان ہے کہ رواں سال اگست / ستمبر میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ “ہکلہ۔ ڈی آئی خان موٹر وے کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، 86 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔

چیئرمین نے بتایا کہ اب مغربی روٹ پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے ، (ژوب کوئٹہ ، ہوشاب آواران) پر بھی کام شروع ہوچکے ہیں۔