کورونا کے دوران لاک ڈاؤن کے نتیجے میں غربت میں اضافہ ہوگیا: شہباز شریف

Published On 01 May,2021 11:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا کے سماجی و معاشی اثرات اور لاک ڈاؤن کے نتیجے میں غربت میں اضافہ ہوگیا ہے، دنیا کے امیر ملکوں کو ترقی پذیر ممالک کا خیال کرنا ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے، عوام اپنی جان اور روزگار سے محروم ہو رہے ہیں، خاص طور پر محنت کش طبقات کے لئے زندگی ایک ڈراؤنا خواب بن گئی، انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

Advertisement