کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے تیسرے فریگیٹ اور ترکی میں دوسرے ملجم کلاس کورویٹ جہازوں کی تعمیر کا آغازہو گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین میں فریگیٹ جہاز کی تعمیر کی تقریب ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ میں منعقد ہوئی، ترکی میں ملجم کلاس کورویٹ جہاز کی تعمیر کی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد ہوئی،دونوں جہاز جدید ٹیکنالوجی، مختلف حربی آلات اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔
پاک بحریہ کے بیڑے میں ان جہازوں کی شمولیت سے ملکی سمندری دفاع مزید مضبوط ہو گا، یہ بحری جہاز خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے،تقاریب میں پاک بحریہ کے افسران، شپ یارڈز کے نمائندوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔