کراچی: (دنیا نیوز) این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے فیصلے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ نشستوں کیلئے ہم بھی الیکشن کمیشن جانے پر غور کرینگے۔
تفصیل کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم کسی خاص پولنگ سٹیشن میں شکایت کے بغیر پورے انتخابی حلقے میں دوبارہ گنتی کی ایک نئی روایت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں بیشتر ایسی انتخابی نشستیں تھیں کہ جن میں جیت کا تناسب پانچ فیصد سے کم تھا، تاہم امیدواروں کو دوبارہ گنتی کا یہ موقع نہیں دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ گنتی کے حکم نامے کے اجرا کے بعد پی پی پی ایسے تمام انتخابی حلقوں میں دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن جانے پر غور کریگی۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے 249 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کامیاب ہوئے تھے، تاہم ن لیگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے این اے 249 میں دوبارہ انتخاب کا مطالبہ کر دیا
دوسری جانب تحریک انصاف نے این اے 249 میں دوبارہ انتخاب کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست کے خاتمے کا وقت قریب ہے، ہمارے اوپر نابالغ لیڈر شپ مسلط ہے، جسے پارلیمان کے کردار کا علم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں وراثتی سرٹیفکیٹ لینے کیلئے مدت لگ جاتی تھی، اب وراثتی سرٹیفکیٹ لینے کیلئے عدالت نہیں جانا پڑتا، اب نادرا فیملی ٹری دیکھ کر وراثتی سرٹیفکیٹ جاری کر دیتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی وراثتی سرٹیفکیٹ کی سہولت کا آغاز کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی رعایت دی گئی ہے، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا، 65 سال سے زائد مرد قیدی اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں کو سزاؤں میں رعایت دی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا سرکاری ملازمین نوکری سے استعفیٰ دیئے بغیر ایم پی ون اور ایم پی ٹو سکیل لے سکیں گے۔