اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ اسلام آباد اور کراچی بار ایسوسی ایشنز کی اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 17 مئی کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی بینچ کا حصہ ہونگے۔
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔