'افراط زر اور لوگوں کی آمدن میں کمی نئے پاکستان کی لائی تباہی بیان کر رہے ہیں'

Published On 05 May,2021 02:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کہتے ہیں کہ افراط زر کا 2 ہندسوں میں جانا، لوگوں کی آمدن میں کمی نئے پاکستان کی لائی تباہی بیان کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے پی ٹی آئی حکومت پر وار، اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ افراط زر کا دوبارہ 2 ہندسوں میں جانا، 1 کلو چینی کی جستجو میں عوام کی دربدری اور لوگوں کی آمدن میں کمی نئے پاکستان کی لائی تباہی بیان کر رہے ہیں۔

3 سال کی حکومتی مدت پوری ہورہی ہے، ابھی تک کابینہ کی تبدیلی جاری ہے۔ گھسی پٹی فرسودہ اور بے عمل کھوکھلی بیان بازی ہورہی ہے۔