لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کر دیا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 15 جون کے بعد ہوگا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شفقت محمود نے لکھا کہ دسویں اور باہوریں جماعت کے امتحانات کو ترجیح دی جائے گی۔ دونوں نتائج جامعات کے ایڈمشن سے پہلے جاری کر دیے جائیں گے۔
Respective Boards will announce the exact dates but in principle exams will start after June 15 with priority to grade 12 and 10 to be followed by 11 and 9 https://t.co/6nT4JEWfmH
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 6, 2021
شفقت محمود نے کہا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات دسویں اور باہوریں جماعت کے امتحانات کے بعد منعقد کیے جائیں گے۔ امتحانات کا حتمی شیڈول بورڈز جاری کریں گے۔