لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں میٹرک، انٹر کی کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے۔ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا، طلبا کی حاضری معمول سے کم رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے اہم فیصلوں کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا میں میٹرک تا انٹرمیڈیٹ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا ہے۔ سکول انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
طلبا کی حاضری پہلے روز 50 فیصد سے کم رہی۔ وائرس سے متاثرہ اضلاع میں موجود یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری ہے۔