شہبازشریف ہفتے کی صبح غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہونگے

Published On 07 May,2021 05:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف ہفتے کو صبح ساڑھے 4 بجے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 621 کے ذریعے لاہور سے دوحہ روانہ ہوں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں جاری ہیں، لیگی صدر لندن میں 22 مئی کو اپنے معالج سے طبی معائنہ کروائیں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے اس لئے کوئی بھی پرواز پاکستان سے برطانیہ نہیں جا سکتی۔ شہباز برطانیہ جانے کے لئے قطر میں ضروری قرنطینہ کرینگے، دوحہ میں تقریبا 10 روز قرنطینہ کے بعد لندن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ : شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی

ذرائع کے مطابق شہباز شریف معالجین کی اجازت ملنے کے بعد ممکنہ طور پر 3 جولائی کو واپس آئیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی صدر کا بیرون ملک روانگی سے قبل پارٹی رہنماوں سے ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا ہے، شہباز نے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنماوں کو ملکی سیاسی معاملات بارے ہدایات دیں۔
 

Advertisement