کراچی: مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کی رات انتظار میں گزر گئی

Published On 28 May,2021 08:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہریوں کی رات بجلی کے انتظار میں گزر گئی۔

کراچی علاقے یونیورسٹی روڈ، موسمیات کے علاقے میں بجلی تاحال بند ہیں۔ ملیر کینٹ، ماڈل کالونی میں بھی بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، لیاقت آباد، ڈاک خانہ اور سپر مارکیٹ میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ سرجانی ٹاؤن کے چند بلاکس میں بھی بجلی تاحال بحال نا ہوسکی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پی آئی بی، ناظم آباد، شاہ فیصل میں بجلی فراہم کر دی گئی ہے، صدر، گلشن، گلستان جوہر میں بھی بجلی بحال ہے، چند علاقوں میں فالٹ ہے، جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔
 

Advertisement