اسلام آباد: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جاری ہے، اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کی واپسی سے متعلق معاملات پر غور ہوگا۔
پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان اور محمود خان اچکزئی شریک ہیں۔ اجلاس ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان ایشو سے متعلق پی ڈی ایم موقف واضح کرے گی، پیپلزپارٹی اور اے این پی کی واپسی سے متعلق معاملات پر غور ہوگا، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے۔ نواز شریف پیپلز پارٹی اور اے این پی کی واپسی پر موقف واضح کریں گے۔