اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مشیر داخلہ شہزاد اکبر کیخلاف تیسرے درجے کے حربے استعمال کرنے پر ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ذاتی انتقام کیلئے مذہبی کارڈ استعمال کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے خلاف تیسرے درجے کے حربے استعمال کرنے پر لاہور پولیس کو ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر بھرپور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں،اس طرح کے حملوں سے اپنے اہلکاروں کی حفاظت نہ کرسکے تو ریاست کام نہیں کر سکتی۔