اسلام آباد: (دنیا نیوز) نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے نیب پر الزام عائد کیا ہے کہ اس ادارے نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، حکومتی رہنماؤں کے کرپشن کیسز نیب کو نظر نہیں آتے۔
ن لیگ کے سینئررہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر میں الیکشن چوری کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ این سی او سی کے آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کی کوئی اہمیت نہیں۔ آج آزاد کشمیر میں گلگت بلتستان کی کرپشن دھرائی جا رہی ہے،ن لیگ اس کوشش کو مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب سے کہوںگا کیمرے لگائیں تاکہ عوام کو معلوم ہو کون سی کرپشن ہوئی۔ نیب وہ ادارہ جس نے پاکستان کو مفلوج کر دیا اور سیاست کھیل رہا ہے۔ چینی سکینڈل میں ایک سینیٹر کی سربراہی میں تفتیش کرائی جا رہی ہے، ملک میں تماشا لگا ہوا ہے ۔